۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
مولانا سبط محمد شبیر قمی

حوزہ/ تنظیم تنظیم کے صدر مولانا سبط محمد شبیر قمی اور صدر مولانا شبیر احمد صوفی نے علامہ آملی کی رحلت جانسوز کو صدمہ عظمیٰ اور ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،پیروان ولایت جموں و کشمیر نے عالم ربانی فلاسفر اور عارف باللہ حضرت آیت اللہ حسن زادہ آملی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

تنظیم تنظیم کے صدر مولانا سبط محمد شبیر قمی اور صدر مولانا شبیر احمد صوفی نے علامہ آملی کی رحلت جانسوز کو صدمہ عظمیٰ اور ناقابل تلافی نقصان قرار دیا اور کہا کہ سماجی فلاحی ودینی میدانوں میں مرحوم کی خدمات ناقابل فراموش ہیں اس نقصان کی صدیوں تک بھرپائی نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے تمام امت مسلمہ بالخصوص مقام معظم رہبری اور مرحوم کے خانوادہ کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی اور مرحوم کے اعلیٰ درجات اور لواحقین کے صبر جمیل کے لئے دعا کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .